قوم کی خدمت اور ملک کی سالمیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی جموں کے عوام کی ایک عظیم تاریخ ہے۔
ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 31 جنوری 1953 کو ایک پرچم ایک آئین، ایک قومی تحریک کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے ان کی بہادری اور قربانی پر انہیں سلام پیش کیا اور نوجوانوں کو قوم کے وقار کا تحفظ کرنے اور 1953 کے شہیدوں کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔
مشیر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں سخت محنت کریں اور مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے معاشرتی برائیوں سے دور رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک خوشحال معاشرے اور قوم کے لیے ایک فعال نقطہ نظر اور عوامی شراکت ناگزیر ہے۔
مشیر نے لوگوں کو قومی تعمیراتی عمل میں حصہ لینے اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے معاشرتی برائیوں کے خلاف مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی برادری کو اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور نوجوان نسل کو قربانیوں اور وطن کی خدمت کے حوالے سے ان کی بہادری کی کہانیاں معلوم ہونا چاہئے۔
اس موقع پر مشیر نے محکمہ زراعت پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفیئر جوریاں میں منعقدہ ایگریکلچر ٹکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے) کے تحت ایک روزہ کسان میلے کا افتتاح بھی کیا۔
اجتماع سے خطاب کے دوران فاروق خان نے کہا کہ اس قسم کے میلے کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی، اعلی پیداوار بخش بیجوں، زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے متعارف کروانے کے لئے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار طبقہ کی آمدنی بڑھانے میں بہت طویل سفر طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاری کے شعبے میں استعمال ہونے والی جدید ترین تکنیکوں کے بارے میں کاشتکاروں کو واقف کرنے کے لئے اس طرح کے مزید میلوں کا تبادلہ یوٹی میں کیا جائے گا۔
مشیر نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر کو زراعت کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے یوٹی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے علاوہ مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ان پروگراموں اور سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں۔
اس موقع پر سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، رویندر رائنا، شام لال شرما، ڈاکٹر کرشن لال بھگت، آر ایس پٹھانیا اوت متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔