مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مُرمر نے راج بھون میں محکمہ پی ایچ ای آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے عہدے داران کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں ایل جی نے تینوں محکموں کے افسران کوتمام گھروں تک 100 فیصد پائپ کنکشن مکمل کر پانی پہنچانے کی ہدایت دی۔
اس دوران کمشنر سکریٹری محکمہ پی ایچ ای اور آئی ایف سی اجیت کمار ساہو نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں اہلکاروں کو بتایا کہ کے ایم جی نریگا اور دوسری اسکیمز کے تحت پانی کی بچت کی جائے گی اور لوگوں کے گھروں تک پانی پہنچایا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران ایل جی نے دریائے جہلم فلڈ منیجمینٹ سے رپورٹ مانگی، انھوں نے کہا 'ایک پلان تیار کیا جائے جس سے ہم سیلاب کن علاقوں کو نقصان سے بچا سکیں'۔
ایل جی نے ہدایت دی کہ سیلاب کی خبر لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک ایس ایم ایس سروس کی شروعات بھی کی جائے، جس سے سیلاب کن علاقے میں رہنے والے لوگوں کو اس کی خبر پہنچائی جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم سماجی ویب سائٹز کو بھی استعمال میں لا سکتے ہیں'۔
واضح رہے کے محکمہ پی ایچ ای اور اّبپاشی و فلڈ کنٹرول کے کمشنر سیکریٹری اجیت کمار نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا '2022 کی شروعات تک ہمیں ہر گھر میں پانی پہنچانا ہے'۔