ترال کے ماچھامہ علاقہ میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے جس دوران ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت عرفان احمد ڈار ولد محمد امین ڈار ساکنہ گاڑی خل اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کر دی۔
تلاشی کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا جس کے نیتجے میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
انکاؤنٹر ختم ہوچکا ہے۔