اس کے علاوہ کورونا سے متاثر 11 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں اور ان لوگوں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، 11 افراد میں سے نو افراد سی آر پی ایف کے جوان ہیں جبکہ دو سیاح ہیں۔
سنیچر کے روز محکمۂ صحت نے پورٹل پر 12 پازیٹیو کیسز کا اندراج کیا تھا لیکن اس کے بعد شام میں مزید رپورٹ آنے کے بعد 68 نئے کیسز سامنے آئے لیکن یہ اعداد و شمار پورٹل میں درج نہیں کیے گئے تھے۔
ادھمپور کے ڈی سی ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ٹویٹ کر کے کورونا وائرس کے 80 کیسز سامنے آنے کی اطلاع دی ہے۔
ٹویٹ کے مطابق پازیٹیو پائے گئے 80 لوگوں میں سے 50 بی ایس ایف کے جوان ہیں، 12 شیر کشمیر پولیس اکیڈمی کے جوان، 13 سی آر پی ایف کے جوان اور دو سیاح سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ دو سیاح اور تین پازیٹیو پائے گئے لوگوں نے جن لوگوں سے رابطہ کیا ہے ان کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
اس ٹویٹ میں سنیچر کے روز کووڈ کیئر سینٹر میں آئیسولیشن کے لیے رکھے گئے لوگوں میں سے 11 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں چھٹی دیے جانے کی بھی بات کی گئی ہے۔