طلبا آن لائن امتحانات دینے سے قاصر ہیں کیونکہ انہیں اس بات کی اطلاع ہی نہیں ہے کہ انہیں کب اور کہاں اپنے فارم اندراج کرنے ہیں؟
ہڑتالوں اور بندشوں کی وجہ سے آئے روز اسکول بند رہتے ہیں، تاہم مرکزی سرکار کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مسلسل بندشوں کی وجہ سے طلباء پچھلے ایک ماہ سے اسکول نہیں جا پا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنے امتحانات کی کوئی اطلاع ہی انہیں موصول ہو رہی ہے۔
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر میں جاری حالات کے دوران تعلیمی اداروں سے دور اسکولی بچے تعلیمی لحاظ سے پیچھے جا رہے ہیں۔