اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے کشمیر، جموں اور لدھیانہ میں 16 مقامات پر چھاپے ڈال کر اس معاملے میں مزید تحقیقات کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔
ہلال راتھر کے خلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کرکے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر بینک کے چند ملازمین کے ساتھ مل کر سازش کے تحت 177 کروڑ روپیے کا قرضہ لے کر بے ضابطگیاں کی ہیں۔
یہ معاملے ان کے خلاف گزشتہ برس درج کیا گیا تھا جس کے بعد ان کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
سی بی آئی کے بعد ای ڈی اور انکم ٹیکس محکمہ نے انکے خلاف کیس درج کیے تھے اور جانچ شروع کی تھی۔
خیال رہے کہ ان کے والد عبد الرحیم راتھر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ہیں اور وہ وزیر مال بھی رہ چکے ہیں۔