ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں آئندہ 10 دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان - درجہ حرارت میں ممکنہ طور پر اضافہ

محکمہ موسمیات نے اگلے 10 دنوں کے دوران خشک موسم کی پیشین گوئی کی ہے اور اس عرصے میں دن کے درجۂ حرارت میں ممکنہ طور پر اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

جموں و کشمیر میں آئندہ 10 دن تک موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 11:40 AM IST

Updated : Feb 10, 2021, 3:08 PM IST

وادی کشمیر اور لداخ میں بدھ کے روز کم سے کم درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہا۔ تاہم دسمبر اور جنوری کی شدید سردی سے عوام کو راحت ملی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 'جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے دس دن کے دوران خشک موسم کی توقع ہے۔ درجۂ حرارت میں کمی آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔'

محکمۂ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بدھ کی رات کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 11، کٹرا میں 10.2، بٹوت میں 5.8، بنیہال میں 7.2 اور بھدرواہ میں 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.