تفصیلات کے مطابق منشیات سمگلرز کے خلاف کولگام پولیس نے کئی مقامات پر ناکے لگائے ہیں اور شاہراہ پر جگہ جگہ چیکنگ کی کاروائیاں جاری ہیں۔
جواہر ٹنل کے مقام پر پولیس پارٹی ایس ایچ او قاضی گنڈ اور ایس ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے تلاشی کاروائی کے دوران
ایک ویگنار کی تلاشی لے کر 14 کلو فکی ضبط کی۔
اس دوران دو غیر ریاستی باشندوں شندر پال سنگھ ولد ہرناک سنگھ اور سکھ وندر سنگھ ولد بنتھ سنگھ ساکنہ پنجاب کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔