پٹھان کوٹ کے بامیال سیکٹر میں بھارت۔پاک سرحد پر بھارتی چوکی کے قریب پاکستان کی جانب سے ایک ڈرون کو سرگرم دیکھا گیا۔ باڈر پر پاکستانی ڈرون کی موجودگی کے بعد بی ایس ایف نوجوانوں نے دو راونڈ فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔
بی ایس ایف اہلکاروں اور پولیس کی جانب سے اس علاقہ میں تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس عہدیدار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ڈرون کے ذریعہ بھارتی علاقہ میں کوئی چیز گرائی گئی یا نہیں۔ علاقہ میں تلاشی مہم بھی جاری ہے۔