شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے جنرل بس اسٹینڈ ڈرائیور ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
جنرل بس اسٹینڈ ڈرائیور ایسوسی ایشن کے مطابق سوپور میں قائم بس اسٹینڈ میں کوئی بھی بنیادی سہولت نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی ڈرائیور نے کہا کہ 'بس اسٹینڈ میں نہ ہی کبھی میکڈم ڈالا گیا ہے اور نہ ہی پینے کے پانی کا بھی کوئی انتظام ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ بس اڈے میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔'
ڈرائیور کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے مرکزی علاقے کے انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے کئی بار گزارش کی کہ اس بس اڈے کو اپ گریڈ کیا جائے لیکن آج تک کجھ بھی نہیں ہوا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم ایل جی گورنر سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے اس بس اڈے کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ ہمیں اور زیادہ مشکلات سے دو چار ہونا نہ پڑے۔'