التجا مفتی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "آج شام فاروق عبداللہ محبوبہ مفتی کی والدہ اور مجھ سے ملاقات کرنے گپکار پر واقع ہماری رہائش گاہ آئے تھے۔'
التجا مفتی کا مزید کہنا تھا کہ " فاروق صاحب نے ان کی والدہ کی صحت کی تعلق سے جانکاری حاصل کی اور سابق وزیر اعلیٰ کی جلد رہائی کے حق میں بات کی۔'
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر تقریبا سات ماہ کے بعد عائد پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کو ہٹا دیا اور انہیں نظربندی سے بھی رہا کر دیا تھا۔