ضلع ڈوڈہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں مسلسل تیز بارش اور برفباری کی وجہ سے شہر سے دیہات کی طرف جانے والی سڑکیں زیر آب ہو گئی ہے اور ضلع کے بیشر علاقوں کا شہر کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق خطہ میں اگلے ایک ہفتہ تک موسلادھار بارشیں اور برفباری ہونے کے امکانات ہیں۔
پہاڑوں پر ہو رہی برفباری کی وجہ سے خطہ میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں شدید گراوٹ آئی ہے اور قہر ڈھانے والی سردی نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
لوگ سردی سے بچنے کے لیے آگ کا استعمال کر رہے ہیں لیکن شہر میں لکڑی بالن کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سردی سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
رواں سال سردی کے باعث لوگوں نے مزید گرم مبلوسات زیب تن کر لیے ہیں اور ہر کوئی سردی کے ایام میں گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں ۔
وہیں سردی کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد رفت بھی جزوی طور متاثر ہو رہی ہے اور تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔