ETV Bharat / state

National Water Mission ڈوڈہ کے نہرو یووا کیندر میں نیشنل واٹر مشن پروگرام کا انعقاد - نیشنل واٹر مشن پروگرام کا انعقاد

ڈوڈہ میں واقع نہرو یووا کیندرمیں بھارتی حکومت نے انڈین پیپل تھیٹر ایسوسی ایشن (آئی پی ٹی اے) کے تعاون سے قومی آبی مشن کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈوڈہ کے نہرو یووا کیندر میں نیشنل واٹر مشن پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : May 30, 2023, 4:43 PM IST

ڈوڈہ کے نہرو یووا کیندر میں نیشنل واٹر مشن پروگرام کا انعقاد

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں واقع نہرو یووا کیندر میں بھارتی حکومت کی جانب سے انڈین پیپل تھیٹر ایسوسی ایشن(آئی پی ٹی اے) کے تعاون سے قومی آبی مشن(NWM) کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں آگاہ اور بیداری پیداکرنا ہے۔مقامی باشندوں کے درمیان بیداری لانے کے لئے ڈوڈہ کے پرانا بس اسٹینڈپر نکڑ ناٹک پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر این وائی کے ایس یوتھ کلب کے نوجوانوں،رہنماؤں اور رضاکاروں کو پانی کے تحفظ، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی،پانی کو کم سے کم ضائع کرنا اور پانی کے دوبارہ استعمال کرنا کے علاوہ متعدد مسائل اور ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ بیداری پروگرام کے دوران بتایا گیا کہ نوجوانوں کو اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ لوگوں کو رین واٹر ہارویسٹنگ کی مشق کرنے کی تفصیلی معلومات دینے کے لئے ایجنٹ کے طور پر کام کریں ۔نوجوانوں کی اس بیداری مہم میں شمولیت سے ہم اپنے مقصد تک آسانی کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

انہوں نے کہاکہ بارش کے پانی کو کسی بھی قیمت پر ضائع ہونے سے بچانے کی کوشش کریں۔آپ کی کوششوں سے کئی مسائل کے حل نکل سکتے ہیں۔اس موقع پر کسانوں کو آبپاشی کے لئے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ترغیب دی گئی اور مقامی سطح پر بیسن کی سطح پر مربوط آبی وسائل کے انتظام کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.