ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقہ بھرت بنگلہ کی طرف جانے والی ڈوڈہ بھرت روڈ پر جگہ جگہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے آمد و رفت میں عوام کا کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
بھرت روڈ قصبہ ڈوڈہ سے ہی خستہ حالی کا شکار ہے اور پوری سڑک برائے نام ہی سڑک رہ گئی ہے جبکہ گاڑیوں کے چلنے کے لحاظ سے سڑک کی حالت بد ترین ہو گئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کو سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔موسم سرما کے دوران یہ سڑک گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے بلکل محفوظ نہیں ہے اور کسی بھی وقت بڑا سانحہ ہونے کا خدشہ ہے۔
سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے وقفہ وقفہ سے سڑک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ و متعلقہ اعلیٰ حکام سے ڈوڈہ بھرت روڈ کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'گپکار الائنس موقعہ پرستی پر مبنی اتحاد'
سڑک پر پھسلن کی وجہ سے آئے دن گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔اس لیے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے مذکورہ سڑک کی مرمت کی جائے۔