ETV Bharat / state

ڈوڈہ : شہر کے بعد اب گاؤں میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری شروع

ملک کے دیگر حصّوں کی طرح جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کورونا کی ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے ۔ ضلع ڈوڈہ میں پہلے مرحلے کے تحت کوی شیلڈ کے 1950 ٹیکے محکمہ صحت کو سونپے گئے تھے۔ قصبہ میں محکمہ صحت کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کے بعد اب گاؤں میں بھی ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

کوی شیلڈ کے ٹیکے لگانے کا عمل
کوی شیلڈ کے ٹیکے لگانے کا عمل
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 7:51 PM IST

میڈیکل بلاک عسّر کے تحت آنے والے محکمہ صحت کے ملازمین بشمول آشا ورکرس کو کوی شیلڈ کے ٹیکے لگانے کے لئے ٹروما اسپتال کھلینی میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعدد ملازمین کو ٹیکے لگائے گئے۔

کیمپ میں آنگن واڑی ورکرس، آشا ورکرس، محکمہ صحت کے مختلف زمرے کے تحت آنے والے سو کے قریب ملازمین کو کورنا کی ویکسین دی گئی۔ کھلینی میں تعینات ڈاکٹر فہیم نے بتایا کہ لوگ حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں اور بغیر کسی تذبذب کے ویکسین کا استعمال کریں۔

کوی شیلڈ کے ٹیکے لگانے کا عمل

انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع پر ویکسین سے متعلق فرضی افواہیں گرم ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپ میں پہلے نمبر پر ٹیکہ لگوایا اور ٹیکہ لینے کے بعد اُن کو کوئی بھی فرق نہیں پڑا۔ یہ بہت مفید ویکسین ہے۔ جس کا انتظار کافی طویل وقت سے کیا جا رہا تھا۔ چونکہ یہ ویکسین بہت مہنگی ہے، اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ سرکاری سہولیت کا فائدہ اُٹھائیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع میں اب تک 1050 کوی شلیڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.