ETV Bharat / state

World Longest Tooth 37.5 mm بڈگام میں ڈاکٹروں نے مریض کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا دانت نکالا - World Longest Tooth 37 5 mm

بڈگام کے سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) بیروہ میں ہفتہ کے روز ایک مریض کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا دانت نکالا گیا جس کی لمبائی 37.5 ملی میٹر ہے۔ World Longest Tooth 37.5 mm

بڈگام میں ڈاکٹروں نے مریض کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا دانت نکالا

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 2:15 PM IST

Updated : Oct 6, 2022, 5:06 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) بیروہ کے ڈاکٹروں نے ہفتہ کے روز ایک مریض کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا دانت نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے بیروہ کے ڈاکٹر جاوید احمد نے بتایا کہ مریض جو دانت کے درد میں مبتلا تھا اس کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا دانت نکالا گیا ہے۔ اس دانت کی لمبائی 37.5 ملی میٹر ہے۔ Doctors extract world longest tooth at SDH Beerwah

ویڈیو

بی ایم او نے مزید کہا کہ ہسپتال میں تعینات ڈینٹل سرجن ڈاکٹر امتیاز احمد بانڈے نے مریض کے دانت کا پہلے ہی معائنہ کیا تھا اور اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ 'مریض کے منہ سے جو دانت نکالا جانا ہے وہ دنیا کا سب سے لمبا دانت ہو سکتا ہے'۔

بی ایم او کے مطابق مریض بیروہ قصبہ کے قریب گاؤں (سونہ پاہ) کا رہائشی ہے۔ اس مریض کو گزشتہ 10-15 دنوں سے دانت میں درد کی شکایت تھی۔ جب اس کے دانت کا ایکسرے کیا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی کینائن کو نکالنے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ مریض کے "دانت نکالنے میں تقریباً 1 گھنٹہ 30 منٹ لگے. Doctors extract world longest tooth at SDH Beerwah

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ (Genus Book Of World Records میں اب تک کا نکالا جانے والا سب سے لمبا دانت 37.2 ملی میٹر کا ہے جب کہ بڈگام کے (ایس ڈی ایچ) میں نکالا گیا دانت 37.5 سے زیادہ لمبا ہے۔ اس لیے اس دانت کو اب تک کا سب سے "لمبا دانت کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریض کو احتیاطی طور پر اسپتال میں ہی ڈاکٹروں کی زیر نگرانی میں رکھا گیا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔

Last Updated : Oct 6, 2022, 5:06 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.