جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت عامہ، جی ایم سی اننت ناگ کے اشتراک سے آج پہلگام ٹورسٹ کلب میں ایک سنیٹائزیشن کم بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔
ڈی ایم نے کہا کہ وبائی امراض کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کی کوئی سرگرمی نہیں ہے اور جی ایم سی کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں ، پونی والاز اور دیگر کاروباری اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو وبائی صورت حال سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے لئے پہل کی ہے تاکہ وہ کاروباری سرگرمیاں شروع کریں۔
اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز ، پونی والاز ہوٹلیرز اور دیگر کاروباری اداروں کے لئے عملی تربیتی سیشن کا انعقاد ڈی ایم کے سامنے کیا گیا۔
ڈی ایم نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اسٹیک ہولڈرز کو وائرس کی منتقلی سے بچنے کے لیے مفت ماسک، فیس شیلڈ اور سینیٹائزر فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد ہوٹل مالکوں ، ریستوراں چلانے والوں ، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس، شیفوں، باورچیوں، فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کو آگاہ کرنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو اور سیاحوں کو انفیکشن سے بچانے اور ان کی حفاظت کے لیے کووڈ 19 کے حوالے سے ایس او پیز اور ہدایات پر عمل کریں۔
ڈی ایم نے مزید کہا کہ پہلگام ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے اور وبائ صورت حال کے پیش نظر یہ جگہ بری طرح متاثر ہوئ ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے آگاہی کیمپوں کی ضرورت ہے اور اننت ناگ کے طبی عملے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پہلگام اور دیگر متعلقہ اسٹیشن جیسے سیاحتی مقامات کو اس وبائی مرض سے پاک بنانے کے لئے لوگوں کو ہدایات، مشورے اور ایس او پیز کو ماننا ہوگا۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ سے تعلق رکھنے والے اور ڈاکٹروں اور ماہرین نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کووڈ 19 کے حوالے سے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کےلئے اسٹیک ہولڈرز میں بیداری پیدا کی۔