میونسپل کمیٹی حاجن کے چیرمین ڈاکٹر ارشاد کی قیادت میں ضلع بانڈی میں حکام کی طرف سے ژندر گیرعلاقہ کو ریڈ زون قرار دئے جانے کے بعد علاقہ کی تمام مساجد، مکانوں، گلی کوچوں اور دکانوں پر کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
اس کےعلاوہ کھمنوعہ اور بہار آباد کے ان علاقوں کی صفائی دستھرائی کے علاوہ ادویات سے چھڑ کاؤ کیا گیا جہاں چند روز قبل حاجن کے وہ دو نوجوان کے کیسز مثبت آ ئے تھے۔
ڈاکٹر ارشاد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے آج ریڈ زون قرار دیے گئے چند ر گیر کے علاوہ کئی دیہات میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے صفائی ستھرائی عمل میں لائی ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ کئی علاقوں میں کمیٹی کی جانب سے قصبہ کے تمام داخلہ پوئنٹوں پر ہینڈ واش رکھے گئے ہیں جبکہ اے ٹی ایمز اور میڈیکل دکانوں کے باہر بھی ہاتھ صاف کرنے کے پانی اور صابن کا انتظام رکھا گیا ہے -
ڈاکٹر ارشاد کے مطابق کونسل نہ صرف اس ایمرجنسی کی صورت میں اپنا بنیادی فرض ادا کر رہا ہے بلکہ لوگوں کے لیے احتیاطی تدابیر عمل میں لانے پر بھی زور دے رہا ہے۔