ETV Bharat / state

World Tuberculosis Day: ڈوڈہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کی جانب سے تپ دق کا عالمی دن منایا گیا - جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی (ڈی ایچ ایس ڈوڈہ) نے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں تپ دق کا عالمی دن منایا۔اس موقع پراس بیماری کو لے کر عام لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے رنگا رنگ پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔World Tuberculosis Day

ڈوڈہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کی جانب سے تپ دق کا عالمی دن منایا گیا

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:51 PM IST

ڈوڈہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کی جانب سے تپ دق کا عالمی دن منایا گیا

ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی (ڈی ایچ ایس ڈوڈہ) نے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں تپ دق کا عالمی دن منایا۔اس موقع پراس بیماری کو لے کر عام لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے رنگا رنگ پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔مقامی باشندوںنے بھی بیداری پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس سال تپ دق کے عالمی دن کا تھیم ہاں- ہم ٹی بی کو ختم کر سکتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے 2025 تک ملک سے ٹی بی کا مکمل طور پر خاتمے کے لئے پروگرام NTEP کا آغاز کیا ہے۔ یہ دن ٹی بی بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے منایا جا رہا ہے۔ پروگرام کا آغاز اے ایم ٹی اسکول ڈوڈہ کے طلباء اور پریکٹیشنرز کے بیداری لیکچرز، مباحثوں، عہد، تقاریر سے ہوا۔

ضلع تپ دق افسر ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈوڈہ، ڈاکٹر ورشا شرما نے ملک سے ٹی بی پر مکمل طور پر قابو پا نے کے لئے این ٹی ای پی کے ذریعہ حکومت اور ضلع انتظامیہ کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں ٹی بی کی تشخیص کے لئے مختلف سہولیات دستیاب ہیں۔ لوگوں کو ٹی بی کی علامات کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ادویات اور تشخیصی ٹیسٹ مفت ہیں۔مریضوں کو بیماری سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمارے ٹی بی سینٹرز کا دورہ کرنا چاہیے۔وقت پر علاج شروع ہونے سے اس مرض پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی سی ڈوڈہ ویشیش مہاجن نے جو ضلع تپ دق کنٹرول سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کہا کہ محکہ صحت کی ٹیم اس بیماری کے خاتمے کے لئے ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ضلع میں بیداری مہم تیزی لائی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کی جانچ کے لئے مزید انتظامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Union Railway Minister Baramulla Visit: مرکزی ریلوے وزیر کا بارہمولہ دورہ

پروگرام میں اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی، ایس ای جے پی ڈی سی ایل بشن داس، سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر حامد زرگر، سی اے او انیل گپتا، ڈی آئی او ڈی آئی پی آر ڈوڈہ محمد اشرف وانی، نے شرکت کی۔ڈی ایس ڈبلیو او ڈوڈا طارق قاضی، ایم ایس ایسوسی ایٹڈ ہسپتال جی ایم سی ڈوڈہ ڈاکٹر یودھویر، ڈی سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور اے ایم ٹی سکول ڈوڈہ کے طلباء موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.