ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے مین ٹاون میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک نظام کا معائنہ کیا۔اس دوران ٹریفک پولیس نے لوگوں سے ٹریفک قانون پر سختی سے اپیل کی۔ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ڈوڈہ کی سربراہی میں افسران کی ایک ٹیم نے آج قصبے کا وسیع معائنہ کیا اور قصبے میں چلنے والے آٹو رکشوں کے لیے ایک نئی پارکنگ کا انتخاب کیا۔
اس کے علاوہ غلط پارکنگ اور رف ڈرائیونگ ریگولیٹ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔ گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ یا تو ٹریفک قوانین پر عمل کریں یا سخت کارروائی کا سامنا کریں۔ غلط پارکنگ کی وجہ سے کئی گاڑیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیںBlock Divas Held At Batagund بٹہ گنڈ میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام
یہاں قابل ذکر کیا جاتا ہے کہ ڈوڈہ قصبہ میں بڑھتی ہوئی آبادی اور گاڑیوں کی تعداد ایک سنگین مسئلہ بن گئی ہے کیونکہ جگہ کی کمی اکثر ٹریفک جام کی وجہ سے معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ جاتی ہے۔ ڈوڈہ کے مکین بار بار جام کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں لیکن انتظامیہ بے بس ہے کیونکہ قصبے میں گاڑیوں کے چلنے اور پارک کرنے کے لیے جگہ کی کمی ہے۔