محکمہ صحت نے مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت کوڑہ کی بیماری میں مبتلا افراد میں ساز و سامان پر مبنی کٹس کی مفت تقسیم عمل میں لائی۔
اس موقع پر کولگام میں محکمہ صحت کی جانب سے کوڑھ کی بیماری سے متعلق ایک شعور بیداری کیمپ بھی لگایا گیا جس کا افتتاح ترقیاتی کے کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے کیا۔
کوڑھ کی بیماری میں مُبتلا درجنوں افراد میں مُفت کمبل، تھرملز، سوئٹر، جوتے، جرابیں اور فرسٹ ایڈ کٹس تقسیم کیے گیے۔
پُروگرام میں ضلع ترقیاتی کشمنر اور چیف میڈیکل آفسر نے شرکت کی۔ شعور بیداری پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے مریضوں کو قریبی میڈیکل سنٹرز پر اپنا چیک اپ کرواتے رہیں۔
انہوں نے مریضوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیمز کے بارے میں بھی بتایا اور چیف میڈیکل آفسر کو گاؤں گاؤں جاکر مقامی افراد کا معائینہ کرنے اور انہیں صحت سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ کولگام میں ایسے مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے ایک جامع منصوبے کے تحت ایک کنٹرول روم قائم کریں گے۔
واضع رہے کہ گاندھی جینتی کے دن بھی اس طرح کے پروگرامز منعقد ہوئے تھے۔