ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی کے سبب عوام پریشان - مریض دم توڑ دیتے ہیں

جموں و کشمیر ضلع پونچھ کی سرنکوٹ کے راستے پونچھ جانے والی شاہراہ سے میدانہ تا ہاڑی بڈھالنک روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کے سبب عوام پریشان
سڑک کی خستہ حالی کے سبب عوام پریشان
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 7:21 PM IST

مقامی باشندہ محمد رفیع کا کہنا ہے کہ میدانہ تا ہاڑی بڈھالنک روڈ تھوڑی دور چلنے کے بعد ایسی بد حالی کا شکار ہے کہ گاڑیاں تو دور انسانوں کے پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کے سبب عوام پریشان

جس کی وجہ سے ضلع پونچھ کی سب سے دوردراز ہاڑی بڈھا کی عوام مختلف قسم کی مشکلات سے دوچار ہے تاہم سب سے بڑی پریشانی سڑک کی خستہ حالی ہے۔

اس صورت حال میں گاڑیوں کا چلنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ تاہم قرب وجوار کے لوگوں کے لیے آمد و رفت انتہائی دشوار کن اور چیلینجز سے پُر ہے۔

صدام چودھری کے مطابق اس گاؤں سے کئی مریض ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے دم توڑ دیتے ہیں بالخصوص خواتین کو بھی علاج کے لیے پونچھ یا سرنکوٹ ہسپتال جانے کی ضرورت ہوتی ہے تو سڑک کی بدحالی کے سبب ان کی بیماری میں مزید اضافے کا خدشہ لاحق ہو جاتا ہے۔

کئی بار تو سخت علالت کی وجہ سے ہسپتال جاتے جاتے بہت سے مریض دم توڑ دیتے ہیں

علاوہ ازیں سڑک کی انتہائی بد حالی اور خستہ حالی کے سبب ایمبولنس خدمات بھی فراہم نہیں ہوتی۔ مجبوراً بہت سے لوگ کاندھے پر مریض کو لے کر ہسپتال جاتے ہیں۔

علاقے کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے علاقے کی طرف خصوصی توجہ اور سڑک تعمیر کروانے لیے ہدایات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.