ETV Bharat / state

Dispute On Construction Of PHC اترسو میں پی ایچ سی بنائے جانے پر لوگوں میں ناراضگی - شانگس علاقے کے خان پورہ اترسو

ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے کے خان پورہ اترسو میں پی ایچ سی بنائے جانے پر لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پر امن احتجاج کیاDispute On Construction Of PHC

اترسو میں پی ایچ سی بنائے جانے پر لوگوں میں ناراضگی

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 6:40 PM IST

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے کے خان پورہ اترسو میں پی ایچ سی بنائے جانے پر لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقے میں اسپتال کی تعمیر ہونا ہماری دیرینہ مانگ تھی جس کو انتظامیہ کی جانب سے منظوری ملی اور علاقے کے لوگوں کو حکومت کے اس اقدام سے بہت راحت ملی۔Dispute On Construction Of PHC In Uttersoo

اترسو میں پی ایچ سی بنائے جانے پر لوگوں میں ناراضگی

مگر انتظامیہ کی جانب سے جس زمین کی نشاندہی کی گئی وہاں پر ہمارا قبرستان موجود ہے۔ وہاں پر موجود زمین بھی کم ہے۔ اگر چہ ریوینیو آفیشلز کے مطابق وہاں پر 4 کنال 3 مرلہ کاہچرائی زمین ہے لیکن وہاں پر 3 کنال سے زیادہ زمین پر کئی سالوں سے کچھ لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔اس کا معاملہ پہلے ہی ہائیکورٹ میں ہے۔ہائیکورٹ نے بھی صاف طور پر وہاں پر کسی بھی تعمیر پر روک لگا دی ہے اور انتظامیہ کو سب سے پہلے وہاں پر ہوئے ناجائز قبضے کو ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کئے ہیں ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر وہاں پر ریوینیو ریکارڈ کے مطابق 4 کنال سے زیادہ زمین موجود ہے تو انتظامیہ اسکو بازیاب کرانے سے پہلے ہی تعمیراتی کام کیوں شروع کرنا چاہتا ہیں،

اگر چہ ہمارے علاقے میں بہت ساری کاہچرائی زمین موجود ہے وہاں پر اس اسپتال کو تعمیر کرنے کے بجائے اسی قبرستان پر ہی کیوں تعمیر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ جبکہ اس زمین کے پاس سے ہی ایک نالہ بھی گزرتا ہے اگر وہاں پر اسپتال بن جائے گا تو وہاں پر سیلاب کا بھی خطرہ لاحق رہے گا۔

اس ضمن میں جب ہم نے تحصیلدار شانگس نصیر احمد سے بات کی تو انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہاں پر کچھ لوگوں نے اس زمین پر قبضہ کیا ہے اور ہائیکورٹ کے احکامات کے عین مطابق ہم وہ زمین بازیاب کرنے کی کوشش کریں گے اسکے بعد مزید کام کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛No Mobile Internet Service موبائل انٹرنٹ سہولیات کی عدم دستیابی سے مقامی بانشدے پریشان

اس حوالے سے جب ہم نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر مدثر احمد سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا ہی پیچیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے ، ہم نے بھی وہاں پر دو، تین پر کام شروع کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر لوگوں نے کام کرنے کی اجازت نہیں دی ، ہم نے بھی ریونیو آفیشلز کو بہت بار کہا کہ اس اسپتال کی تعمیر کیلئے ہمیں کسی دوسری جگہ پر زمین منتخب کرکے دو یا اس زمین پر سے ناجائز قبضہ ہٹا کر دو تاکہ ہم بھی وہاں پر کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر کام شروع کر سکیں۔

لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر اننت ناگ سے اس معاملے کے تئیں مداخلت کی اپیل کی اور پوری جانچ پڑتال کے بعد لوگوں کے جذبات کو ملحوظِ نظر رکھ کر آگے کی کاروائی کرنے کی درخواست کی ۔ Dispute On Construction Of PHC In Uttersoo

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.