جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے میں گُزشتہ چند روز سے مویشیوں میں پُراسرار بیماری پائی جارہی ہے ۔ اگرچہ پہلے لوگوں نے اس بیماری کو سنجیدگی نہیں لیا ، لیکن بیماری سے کچھ مویشیوں کی موت سے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ضلع پلوامہ کو دودھ کی پیداوار میں کافی کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ یہاں کی بیشتر آبادی زرعی اور باغبانی شعبے کے علاوہ مویشی پالن کے ساتھ وابستہ ہے ۔ یہاں کی اکثر آبادی دودھ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
اب کورونا کے بعد مویشیوں میں بیماری پائی جانے سے یہاں کی معیشت پر بُرے اثرات مُرتب ہونے خطراہ لاحق ہوگیا ہے۔
چندگام اور اس کے ملحقہ دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اچانک اُن کے پالتو جانوروں میں یہ بیماری پھوٹ پڑی۔ یہ بیماری لاحق ہونے کے بعد جانور کچھ نہیں کھاتے ہیں ، جس کی وجہ سے کچھ جانوروں کی موت بھی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' آج کل پوری دُنیا مین انسانوں میں پہلے ہی کافی خوف ہے ۔ اب ان کے علاقہ میں مویشیوں میں نئی بیماری نے انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی ویٹرنری ٹیم نے علاقہ کا دورہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی بیماری کے بارے میں صورتحال کا جایزہ لیا ۔
ادھر بلاک ویٹرنری افسر پلوامہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس وقت بیماری قابو میں ہے ۔ تاہم محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے اس بارے میں متاثرہ علاقوں کیلئے ویٹرنری کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔