سری نگر: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سرکاری نوکری یا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے کشمیریوں کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے جب کہ عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والے پولیس افسران کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کشمیریوں کے ساتھ کھیلے جارہے گندے کھیل اور دوہرے معیار کا برملا ثبوت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت گرفتار بے گناہ کشمیری برسوں سے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا ہے۔
مزید پڑھیں:'فرضی انکاؤنٹرز میں تحقیقات کی جائے'
انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر حکومت جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کا وہ حکمنامہ بھی پوسٹ کیا تھا جس کے تحت معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ ولد دیدار سنگھ ساکن ترال کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔