شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے میونسپل کونسلر پر حملے کے پیش نظر آج کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ پروٹکٹیڈ پرسنز کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔
اس دوران سرینگر میں ایس ایس پی اور ڈی آئی جی سے سیکورٹی کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وجے کمار نے افسران کو ہدایت دی کہ وادی میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے محاصرے، چیکنگ اور نگرانی کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مشتبہ افراد یا عسکریت پسندوں بھاگنے کا موقع نہ ملے اور حملے کرنے کا بھی موقع نہ دیا جائے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جو لوگ سیکورٹی کے دائرے میں آرہے ہیں ان کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ ان پر کوئی حملہ یہ ہو۔
قابل ذکر ہے کہ قضبہ سوپور میں گزشتہ کل عسکریت پسندوں نے میونسپل کونسلر پر ایک میٹنگ کے دوران حملہ کیا جس میں دو کونسلر سمیت ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
اس حملے کے بعد آئی جے پی نے جائے واردات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی چار پولیس اہلکار جو کونسلرز کی حفاظت پر مامور تھے کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔