ETV Bharat / state

Primary Health Center Azamabad اعظم آباد کا پرائمری ہلتھ سنٹر انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار - منڈی کی پنچایت اعظم آباد کا ہیلتھ سینٹر خستہ حال

جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی پنچایت اعظم آباد میں تعمیرپرائمری ہلتھ سنٹر کی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔مناسب سہولیات کے فقدان کے سبب مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اعظم آباد کا پرائمری ہلتھ سنٹر انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 12:16 PM IST

اعظم آباد کا پرائمری ہلتھ سنٹر انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی پنچایت اعظم آباد میں پرائمری ہلتھ سنٹر کی عمارت گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالت کا شکار ہے۔ اس کے مدنظر محکمہ صحت کے زیر اہتمام سال 2015 میں عمارت کی ازسر نو تعمیر کے لیے یہاں "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" کا بورڈ چسپاں کیا گیا لیکن اس سے مقامی باشندوں کو کچھ خاص فائدہ نہیں ہوسکا۔
تاہم آٹھ برس گزر جانے کے بعد بھی اس عمارت کی حالت جوں کی توں ہے۔ ناہی عمارت تعمیر ہوسکی اور ناہی عملہ کی کمی کو پورا کیا جاسکا۔ اس حوالے سے متعلقہ سرپنچ منظور حسین سمیت دیگران نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015 میں اس عمارت پر "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" کا بورڈ چسپاں کیا گیا تھا اور کاغذوں میں بھی "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" کے نام سے ہی ہیلتھ سنٹر چلایا جارہا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس عمارت کا تعمیری کام نہیں لگایا گیا۔ موجودہ عمارت کی صورتحال یہ ہے کہ جگہ جگہ دیواروں پر دراریں پڑچکی ہے جس سے عمارت گرنے کے کگار پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط نئی طرز کی عمارت کا بورڈ لگانے سے "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" نہیں بنے گا۔ بلکہ زمینی سطح پر اس کی عمارت بھی تعمیر کی جانی چاہئے جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔
یاد رہے سال 2015 میں محکمہ صحت کی جانب سے سب سنٹر اعظم آباد, سب سنٹر ساتھرہ, سب سنٹر بیدار, الوپیتھک سنٹر پلیرہ کو "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" کا درجہ دیا گیا تھا۔ اگرچہ دیگر تمام "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹرز" کی عمارتیں تعمیر کر تمام ضروریاتی سامان بھی مہیا کیا جاچکا ہے۔ تاہم محض "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" اعظم آباد انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" اعظم آباد کو کاغذوں تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ اولین فرصت میں اس کی عمارت کا تعمیری کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں عملہ کی قلت کو بھی دور کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے اور لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Independence Day Celebration بڈگام میں جشن آزادی کی تقریبات

اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل "نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" اعظم آباد کی عمارت تعمیر کیوں نہیں ہوئی اس حوالے سے کوئی جانکاری نہیں ہے۔ تاہم اس مرتبہ اس کی عمارت کے لیے جگہ کی نشان دہی بھی کی جاچکی ہے جلد ہی"نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر" کی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس علاوہ انہوں نے کہا کہ عملہ کی قلت کا معاملہ حکام بالا کے نوٹس میں لایا گیا ہے جلد ہی اس کا بھی حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.