ETV Bharat / state

نامور بلتی شاعر حاجی صادق علی صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مرکز کے زیرانتظام لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے معروف بلتی شاعر حاجی صادق علی صادق کے افسوس ناک انتقال پر تعزیت کی۔

نامور بلتی شاعر حاجی صادق علی صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
نامور بلتی شاعر حاجی صادق علی صادق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:03 AM IST

انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کے وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

چیئرمین اور چیف ایگزیکیوٹیو کونسلر کرگل فیروز احمد خان نے بھی نامور بلتی شاعر اور ادیب حاجی صادق علی صادق کے انتقال پر تعزیت کی۔

سی ای سی کرگل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ لداخ میں بلتی شاعری کے تحفظ اور اس کے فروغ کےلئے صادق کی شراکت طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے ان کے کےلئے دعا کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر کرگل بصیر الحق چودھری نے ریاستی ایوارڈ یافتہ بلتی شاعر و ادیب حاجی صادق علی صادق کے افسوس ناک انتقال پر تعزیت کی۔

مرحوم حاجی صادق علی صادق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

کرگل کے سماجی کارکن سجاد حسین کرگلی نے بھی نامور بلتی شاعر و ادیب حاجی صادق علی صادق کی رحلت پر تعزیت کی۔

انہوں نے مرحوم کے لواحقین کو صبر اور انکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت وتسلیت کی۔

صادق علی صادق بلتی زبان و ادب میں اپنے کارناموں کے لئے 2007 میں ریاستی ایوارڈ اور جے اینڈ کے کلچرل اکیڈمی ایوارڈ کے وصول کنندہ رہے ہیں اور ان کا شمار ان شاعر اور ادیب میں ہوتا ہے جنہوں نے بلتی زبان، ورثہ، ثقافت اور ادب کے تحفظ اور فروغ کی طرف بے حد تعاون کیا ہے۔

مرحوم صادق علی صادق کا شمارجموں وکشمیر ،لداخ اور بلتستان کے نامور ادبی شخصیات میں ہوتا ہے ۔ان کی رحلت سے ادبی حلقہ میں ایک نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.