ETV Bharat / state

ڈی سی بڈگام نے اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹوں کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی بڈگام) اکشے لابرو نے آج ٹاؤن میں جاری مختلف تعمیراتی اور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران متعلقہ افسران سے بات چیت کی اور منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ Deputy commissioner budgam

ڈی سی بڈگام نے اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹوں کا معائنہ کیا
ڈی سی بڈگام نے اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹوں کا معائنہ کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 12:57 PM IST

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں مختلف تعمیراتی اور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹوں کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران سے بات چیت کی اور منصوبوں پر جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ پراجیکٹس میں اولڈ بس اسٹینڈ کے پارک کی اپ گریڈیشن، جہاں گزبو کی تعمیر، فاؤنٹین اور سرفیس ٹائلنگ کا کام جاری ہے۔ اولڈ بس اسٹینڈ پر ڈرینیج کا کام، پل ایریا پر ٹائل پاتھ کی تعمیر، ٹاؤن ہال کی عمارت کی اپ گریڈیشن، ریٹرو فٹنگ اور اندرونی تعمیرات شامل ہیں۔ فٹنگ کا کام دیگر منصوبوں کے علاوہ، ڈی سی نے ہمہامہ چوک میں سیلفی پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا اور اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں ٹائل کے کام، باؤنڈری وال پلاسٹر، پینٹنگ اور بیٹھنے کی جگہ کی تزئین و آرائش کا موقعے پر جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری کیلئے ڈوڈہ میں انسانی زنجیر اور ریلی کا اہتمام

اس موقعے پر بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ معزز لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے اگست-2023 میں ٹاؤن بڈگام کے لیے بیوٹیفیکیشن اور اپ گریڈیشن اقدام کے فیز-1 کے تحت شروع کیے گئے زیادہ تر کام مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ یہ انہوں نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن کے پہلے مرحلے کے تحت بڈگام قصبے کے دو پلوں پر جمالیاتی اسٹریٹ لائٹنگ مکمل کی گئی ہے جبکہ بڈگام ٹاؤن میں مزید 1000 اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے ٹنڈر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹوں میں ڈی سی کمپلیکس بڈگام کی اپ گریڈیشن اور ٹاؤن علاقوں میں دیواروں کی یکساں رنگین پینٹنگ بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.