ETV Bharat / state

کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے وفد کی گورنر سے ملاقات - meeting with governor

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک وفد ہفتہ کے روز اس کے صدر شیخ عاشق احمد کی قیادت میں راج بھون سری نگر میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا۔

کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے وفد کی گورنر سے ملاقات
author img

By

Published : May 11, 2019, 11:36 PM IST

وفد نے گورنر کو مختلف امور کے بارے میں جانکاری دی۔ جن میں سری نگر جموں قومی شاہراہ متواتر طور بند ہونے سے ہو رہے اقتصادی نقصانات، شاہراہ کی تجدید و مرمت سے جڑے معاملات، مغل روڈ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینا، سری نگر اور جموں کے درمیان شہری ہوا بازی کی وزارت کی سکیم اڑان کی طرز پر ہوائی رابطہ شروع کرنا، دریائے جہلم پر چھوٹے پلوں کو گاڑیوں کے پلوں میں تبدیل کرنا، زراعت اور باغبانی سیکٹروں کے لئے کراپ انشورنس سکیم شروع کرنا، کراس ایل او سی تجارت کی بحالی اور کئی دیگر اہم معاملات شامل تھے۔

کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے وفد کی گورنر سے ملاقات
کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے وفد کی گورنر سے ملاقات

وفد نے گورنر کو نئی دہلی میں 25 مئی کو منعقد ہونے والے ایمبسڈر میٹ میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس دوران ڈائریکٹر جنرل ریلوے پروٹیکشن فورس ارون کمار نے بھی گورنر موصوف کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر کو ریلوے مسافروں اور ریاست میں ریلویز کے اثاثوں کو تحفظ بخشنے کے لئے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

دریں اثنا ممبر قانون ساز کونسل رومیش ارورہ نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کے ساتھ عوامی نوعیت کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.