ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں پولیس فلیگ ڈے کے موقع پر اونتی پورہ پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج میں مباحثہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے موضوع سے متعلق اپنے مقالات پیش کئے۔
اس موقعے پر ایس پی اونتی پورہ ہلال خالق مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے، جبکہ کالج کے پرنسپل مشتاق احمد، ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول، ایس ایچ او ترال کے علاوہ کالج عملہ بھی پروگرام کے دوران موجود رہے۔ اس دوران طلبا اور دیگر مقررین نے ملک کی ترقی میں پولیس کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہمیشہ لوگوں کی بہبود کے لئے کام کرتی ہے۔ پروگرام کے آخر پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا کی عزت افزائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Ward Sabha Held In Pulwama پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرامز کا انعقاد
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کالیج کے پرنسپل مشتاق احمد میر نے بتایا کہ پولیس کا ایک صحت مند معاشرے میں بہت ہی اہم رول رہتا ہے اور اسی بات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے آج کالج انتظامیہ نے اونتی پورہ پولیس کے اشتراک سے ایک مباحثے کا اہتمام کیا تاکہ پولیس کے تیں نوجوان نسل کے منفی خیالات کو دور کیا جائے۔