جنوبی کشمیر کے کولگام میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے فسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں تمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے محکمے صحت کی جانب سے مختلف طبی مراکز کو نئے تعمیر شدہ عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
وہی انہوں نے ہاؤسنگ کارپوریشن کی جانب سے کولگام کے مختلف علاقوں میں نئے تعمیر شدہ سرکاری عمارتوں کو عوام کے نام وقف کرنے کا حکم دیا۔
ہاوسنگ کارپوریشن۔اور جےکےپی پی کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلد از جلد حالیہ منصوبے کے تحت ایک مقررہ وقت طے رکھیں تاکہ یہ عمارتیں عوام کے نام وقف کی جائیں۔