ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کےلیے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری

بی جے پی نے آج ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کےلیے اپنا منشور جاری کردیا۔ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں کے پارٹی دفتر ٹریکوٹا نگر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور بطور ’وژن ڈاکیومنٹ‘ جاری کیا جس میں نوجوانوں کے لیے 70 ہزار نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا۔

DDC polls: J&K BJP promises 70,000 jobs, claims end of 'stone-pelting era'
ڈی ڈی سی انتخابات کےلیے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 9:57 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی کے چیف ترجمان ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی نے منشور کی اجرائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوام سے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں وعدہ کیا تھا جسے پورا کیا گیا اور آج ہم فخر کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں دیگر ریاستوں کی طرح مرکزی قانون نافذ ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کےلیے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک اور عوام کے مفاد کی بات کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پارٹیاں علحدگی پسند سیاست پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئے گئے کارناموں کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا ہے جو کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر ڈاکٹر دیویندر کمار، ہریندر گپتا، سکریٹری اروند گپتا و دیگر رہنما موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.