منڈی:ضلع ترقیاتی کونسل لورن ریاض بشیر ناز کی جانب سے بلاک لورن کی اڑی گام پنچائیت کے سلطان پتھری کے مقام پر ایک ڈاک بنگلو کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ وہیں پنچائیت کھڑپہ میں عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے "ڈی ڈی پلان" کے تحت تعمیر کردہ ایک راشن ڈیپو کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یاد رہے اس موقع پر متعلقہ پنچ, سرپنچ, علاقہ کے معززین و دیگر لوگ موجود رہے۔ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کونسل لورن ریاض بشیر ناز نے کہا کہ لورن ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے جہاں کئی سیاح سیر و تفریح کے لیے اتے ہیں۔
لیکن اس دوران ان دور دراز علاقوں میں انہیں یہاں ٹھہرنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے ڈی ڈی سی پلان کے تحت ایک ڈاک بنگلو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تاکہ یہاں آنے والے سیاح باسانی یہاں ٹھہر سکیں اور انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں بار ایسوسی ایشن رامبن کے صدر کا انتخاب
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پنچایت کھڑپہ میں راشن ڈیپو کی عمارت خستہ حال ہو چکی تھی۔ جس کو لیکر عوام کی اس مانگ کو پورا کرتے ہوئے یہاں راشن ڈیپو کی ایک نئی تعمیر کر عوام کے نام کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاک لورن میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام شد و مد سے جاری ہے اور مزید بقایہ کام بھی جلد لگائے اور مکمل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بہت سارے پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے جن میں بجلی, پانی, سڑکیں, وغیرہ شامل ہیں۔