ETV Bharat / state

کوکرناگ: اپنی پارٹی کا امیدوار فائرنگ میں شدید زخمی

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے کارکن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی ڈی سی الیکشن: کوکرناگ میں ایک امیدوار پر فائرنگ

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 12:57 PM IST

Updated : Dec 4, 2020, 1:27 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی اننت ناگ کی سنگم سیٹ کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے امیدوار انیس الاسلام جمعہ کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اننت ناگ کے سنگم علاقے میں اپنی رہائش گاہ کے قریب صبح 11 بجکر 45 منٹ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے ان پر حملہ کیا۔

کوکرناگ: اپنی پارٹی کا امیدوار فائرنگ میں شدید زخمی

انہوں نے کہا کہ زخمی امیدوار کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

ڈی ڈی سی الیکشن: کوکرناگ میں ایک امیدوار پر فائرنگ
ڈی ڈی سی الیکشن: کوکرناگ میں ایک امیدوار پر فائرنگ

واضح رہے کہ انیس الاسلام نے حال ہی میں الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بطور امیدوار کوکرناگ حلقے سے میدان میں اترے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Dec 4, 2020, 1:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.