ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں آج وادی کے کئی دوسرے علاقوں کی طرح ترال کے ڈاڈسرہ بلاک میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اگرچہ سردی کی وجہ سے صبح رائے دہندگان کی کم تعداد پولنگ بوتھوں پر نظر آئی۔ تاہم اب ووٹنگ کی شرح میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
سیموہ، شاہ آباد، ڈونی گنڈ اور دیگر دیہات میں ووٹروں کے درمیان خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہی اپنے ووٹ کو استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر ووٹر سیاستدانوں کی طرف سے نظر انداز کیے جانے پر خفا نظر آئے۔
ایک سینیئر ووٹر شان سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حکمرانوں کی طرف سے عوامی خواہشات کو نطر انداز کرنے کی وجہ سے لوگ انتخابات سے متنفر ہو رہے ہیں۔
یہاں رائے دہندگان کی کل تعداد 27206 ہے جبکہ اس حلقہ سے چھ امیدوار میدان میں ہے جن میں بھاجپا، اپنی پارٹی، نیشنل کانفرنس اور تین دیگر آزاد امیدوار شامل ہیں۔
ووٹروں کی سہولیات کے لیے باون پولنگ بھوتوں کو 23 مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ بارہ بجے تک ڈاڈسرہ بلاک کے لیے 2.03 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔