پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے میٹنگ کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ اور پولیس و سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران کے ساتھ وی آئی پی گیلری کا دورہ کیا تاکہ تیاری کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یوم آزادی کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایک میٹنگ بھی منقعد ہوئے جس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بیٹھنے کے انتظامات، ثقافتی پروگرام، مارچ پاسٹ پریڈ، ٹرانسپورٹ اور پارکنگ کی سہولیات، بجلی کی فراہمی، طبی امداد کی تعیناتی سمیت مختلف سہولیات کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:Mission Indradhanush Vaccination پونچھ میں مشن اندرادھنش کے زیر اہتمام ویکسینیشن مہم کا آغاز
فائر اور ایمرجنسی ٹیمیں، پی اے ایس کی تنصیب۔ میڈیا مینجمنٹ کے علاوہ سیکیورٹی سے متعلق امور اور وی وی آئی پیز، وی آئی پیز اور دیگر شرکاء کے داخلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔