ETV Bharat / state

امتحانی مراکز کے لئے نامزد تعلیمی اداروں میں کلاس ورک معطل کرنے کا حکم - تمام امتحانی مراکز میں ہر ضروری سہولیات

ڈی سی کی جانب سے چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نامزد تمام امتحانی مراکز میں ہر ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں۔

امتحانی مراکز کے لئے نامزد تعلیمی اداروں میں کلاس ورک معطل کرنے کا حکم

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 11:51 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے آنے والے جموں و کشمیر سروس سیلکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی ) درجہ چہارم اسامیوں کے لیے تحریری امتحانات کے سلسلہ میں اُن تمام تعلیمی اداروں کو 27، 28 اور یکم مارچ کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے جنہیں تحریری امتحانات کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق مذکورہ تعلیمی اداروں میں کلاس ورک کو متعلقہ تاریخوں پر کلاس ورس معطل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکمنامہ کے مطابق امتحانات کے انعقاد کو منظم انداز اور شفافانہ طریقہ سے انجام دینے کے لئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ڈی سی کی جانب سے چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نامزد تمام امتحانی مراکز میں ہر ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ میں 23 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں 29000 سے زیادہ امیدوار شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.