ETV Bharat / state

عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی - مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا

بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنز کے ذریعے 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے اعلان کے چند دن بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 12:07 PM IST

Updated : Feb 27, 2021, 12:46 PM IST

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ' میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مزید پیشرفت کے لئے فعال ماحول پیدا کرنے کا عزم بھارت پر منحصر ہے۔ کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دینے کے لیے بھارت کو ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' ہم نے بھی گرفتار بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے بھارت کی غیر ذمہ دارانہ فوجی دشمنی کا سامنا کرتے ہوئے دنیا کے سامنے پاکستان کے ذمہ دارانہ سلوک کا مظاہرہ کیا۔ ہم ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں اور تمام بقایا معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔'

عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی
عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی

امریکہ ، اقوام متحدہ، اور حریت کانفرنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین 2003 میں سیز فائر معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بھارت نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن اہم امور پر بھارت کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اٹھاتا رہا ہے لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس کا اندورنی معاملہ ہے اور وہ اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں چاہتا۔

2019 میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کیا جس کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی بھارت کا یکطرفہ فیصلہ ہے اور یہ بین الاقوامی قواتین کے برعکس ہے۔

اس سے قبل امریکہ نے لائن آف کنٹرول اور دیگر شعبوں میں جنگ بندی سے متعلق تمام معاہدوں پر سختی سے عمل کرنے کے لئے بھارت اور پاکستان کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جنوبی ایشیاء میں زیادہ سے زیادہ امن اور استحکام کی سمت ایک مثبت اقدام ہے۔

وزارت خارجہ نے عمران خان کے حالیہ بیان پر ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی میں جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ہاٹ لائن رابطے کے قائم میکانزم پر تبادلہ خیال کیا اور کنٹرول لائن اور دیگر تمام شعبوں کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

"سرحدوں کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور پائیدار امن کے حصول کے مفاد میں ، دونوں ڈی جی ایم اوز نے ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور خدشات کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ "دونوں فریقین نے 24/25 فروری کی آدھی رات سے لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام شعبوں پر تمام معاہدوں ، افہام و تفہیم اور فائرنگ بند کرنے پر سختی سے اتفاق کیا۔"

اس میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہاٹ لائن رابطے اور سرحدی فلیگ میٹنگ کے موجودہ طریقہ کار کو کسی بھی غیر متوقع صورتحال یا غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 27, 2021, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.