گھریلو میدان پر اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ریئل کشمیر کی ٹیم شروع سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آئی جبکہ نیروکا فٹ بال کلب کی ٹیم بھی ریئل کشمیر کے ہر حملے کا بخوبی جواب دینے میں کافی حد تک کامیاب رہی۔
میچ کے گیارہویں منٹ پر شائقین نے ایک عجب نظارہ دیکھا جب نیروکا کے ڈیفینڈر اوسامنے دیواڑا نے غلطی سے اپنے ہی ٹیم کے مڈ فیلڈر زوڈنگلیانا کو زمین پر گرا دیا جس پر میچ ریفری رویندر تھپلیال نے اؤسمنے دیورا کو ریڈ کارڈ دکھا دیا بعد میں نیروکا کے کھلاڑیوں کی جانب سے تقریباً 3 منٹ ہوئے احتجاج کی وجہ سے ریفری کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور کھلاڑی کو احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئی یلو کارڈ دکھایا۔
ریئل کشمیر کو مہمان ٹیم پر اپنی پکڑ مضبوط بنانے کا موقع میچ کے 42 ویں منٹ میں ملا جب سرینگر کے دانش فاروق بھٹ نے چھوٹے قد کے چیسٹر پول لنگڈو کی مد سے گول کیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کئی بار کوشش کی۔
جہاں اس جیت سے 3 پوائنٹ حاصل کر کے ریئل کشمیر کی ٹیم تیسرے پائیدان پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں نیروکا کُل 15 پوائنٹس کے ساتھ 10 پائیدان پر ہے۔
کشمیر کے کھلاڑی رِتوِک داس کے والد کی وفات کا سوگ مناتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، بلیک بینڈ باندھے ہوئے دکھائی دیے۔ رتوک کے والد کی وفات گزشتہ روز کافی عرصے تک بیمار رہنے کے بعد ہوئی۔
آج سے قبل ریئل کشمیر نے چنئی فٹ بال کلب کے خلاف اپنا پہلا میچ دو - ایک سے جیتا تھا جبکہ موہن بگان کے خلاف کھیلا گیا دوسرا میچ دو - صفر سے ہارا تھا، منروا پنجاب کے خلاف کھیلا گیا میچ کا نتیجہ برابری پر رہا تھا اور انڈین اوروز کے خلاف کھیلے گئے میچ کو ایک ۔ صفر سے اپنے نام کیا تھا۔ ہفتے کے روز ریئل کشمیر بنام ایزوال میچ کا نتیجہ برابری پر رہا تھا۔