مظاہرے میں شامل ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی برسوں سے ان کی تنخواہ بند پڑی ہوئی ہے۔
ملازمیں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ 'کئی برس سے ان کی بند تنخواہوں کو جلد از جلد واگزار کیا جائے اور انہیں مستقل کیا جائے -
ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے قلیل اجرت پر سرکاری اسکولوں میں کام کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں معاوضہ وقت پر نہیں دیا جارہا ہے-
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ انہیں مستقل کیا جائے اور ان کی اجرتوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔