ETV Bharat / state

پہلے اتحاد اور ستائش اب سخت کاروائی کیوں؟ التجا مفتی کا سوال

جموں و کشمیر کی نظربند سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سوال کیا کہ بی جے پی نے 2014 میں ان کی والدہ کے ساتھ اتحاد کیوں کیا تھا؟ اور وزیراعظم نریندر مودی نے سرعام ان کی تعریف کیوں کی تھی؟

پہلے اتحاد اور ستائش اب سخت کاروائی کیوں؟ التجا مفتی کا سوال
پہلے اتحاد اور ستائش اب سخت کاروائی کیوں؟ التجا مفتی کا سوال
author img

By

Published : Feb 10, 2020, 8:41 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:05 PM IST

واضح رہے کہ حکام نے سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )عائد کیا ہے تاکہ انکی مدت نظربندی طویل کی جاسکے۔

التجا مفتی کا سوال
التجا مفتی کا سوال

حکومتی ڈوزیئر کے مطابق محبوبہ مفتی پر علیحدگی پسندوں کے ساتھ کام کرنے، ملک کے خلاف بیانات دینے اور جماعت اسلامی جیسی تنظیموں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے۔

التجا مفتی کا سوال
التجا مفتی کا سوال

محبوبہ مفتی کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ان کی بیٹی التجا مفتی نے لکھا کہ 'حکومتی ڈوزیئر میں ان کی والدہ کو کسی کی نہ سننے والی اور سازشی کہا گیا ہے۔ ان کا موازنہ ایک ایسی قدیم ترین تاریخی شخصیت سے بھی کیا گیا ہے جس نے اپنے مخالفین کو زہر دے کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

التجا مفتی کا سوال
التجا مفتی کا سوال

التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جھنڈے کے سبز رنگ پر حکومت کے اعتراض پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے حلیف نتیش کمار کے جنتا دل یونائیٹڈ کا جھنڈا سبز ہے اور فوج بھی اسی رنگ کی وردی پہنتی ہے۔ التجا نے سوال کیا کہ 'کیا وہی پارٹی معتبر اور قوم پرست ہے جو بی جے پی کی اتحادی ہے؟

خیال رہے کہ پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان اتحاد 2014 کے اسمبلی انتخابات کے بعد ہوا تھا اور جون 2018 میں ختم ہوا۔ جموں و کشمیر کے تمام رہنما گزشتہ برس 4 اگست کی شام سے ہی حراست میں لئے گئے تھے۔ انکی حراست کے اگلے روز 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کردیا تھا۔ہند نواز سیاسی رہنماؤں کے علاوہ علیحدگی پسند جماعتوں بشمول حریت کانفرنس، جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ کے بیسیوں کارکنوں اور لیڈرز کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام نے سرکردہ تاجروں اور وکلا کو بھی حراست میں لیا۔

Intro:Body:

"Daddy's Girl": Centre Dossier On Tough Charges Against Mehbooba Mufti

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.