جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تھانہ بھبین میں گزشتہ ایک عرصے سے موبائل فون چوری اور گمشدگی کے متعدد مقدمات درج تھے۔
ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے 26 موبائل فون ضلع کے علاوہ دیگر ریاستوں سے برآمد کرکے ان کے مالکان کے حوالے کردیا ہے ۔
اس تعلق سے ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار نے کہا کہ 'پولیس کا سائبر سیل شہریوں کی مدد کرنے میں ہمیشہ مصروف رہتا ہے،' ان کی کوششوں کی وجہ سے یہ موبائل فون آج برآمد کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ پولس 82 موبائل فون برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیا تھا، آج گمشدہ تمام موبائل بازیاب ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی نے ضلع کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ اگر کسی شہری کا موبائل فون چوری ہوجاتا ہے تو فوری وہ طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن میں اطلاع دیں تاکہ آپ کے موبائل فون کا غلط استعمال نہ کیا جاسکے۔