ETV Bharat / state

بھدرواہ میں کرفیو میں نرمی - کرفیو

جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے قصبہ بھدرواہ میں گزشتہ پانچ روز سے جاری کرفیو میں پیر کے روز صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک پانچ گھنٹوں کی ڈھیل دی گئی۔

بھدرواہ میں چار روز بعد کرفیو میں پانچ گھنٹے کی ڈھیل
author img

By

Published : May 20, 2019, 8:58 PM IST

تاہم قصبہ میں امن و قانون کی برقراری کے لیے امتناعی احکامات جاری رہیں گے۔

بھدرواہ میں 15 اور 16 مئی کی درمیانی رات کو 50 سالہ نعیم احمد شاہ کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر حکام نے 16 مئی کو کرفیو نافذ کیا تھا۔

بھدرواہ میں چار روز بعد کرفیو میں پانچ گھنٹے کی ڈھیل

ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائیفوڈ نے پہلے کرفیو میں صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک ہی ڈھیل دینے کے احکامات صادر کئے تھے لیکن بعد میں صورتحال پرامن رہنے کے پیش نظر ڈھیل میں سہ پہر تین بجے تک توسیع کی گئی۔

ریاستی حکومت نے عام شہری کی ہلاکت کے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔

ایس ایس پی بھدرواہ شبیر احمد ملک نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایس پی راج سنگھ گوریا کی صدارت میں ایک چھ رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.