ETV Bharat / state

کووڈ 19: سی آر پی ایف جوان سمیت سات افراد کی موت - جموں و کشمیر میں کورونا وائرس

سات تازہ اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 359 ہوگئی ہے جن میں کشمیر صوبے سے 334 اور جموں صوبے سے 25 شامل ہیں۔

سی آر پی ایف جوان سمیت سات افراد کی موت
سی آر پی ایف جوان سمیت سات افراد کی موت
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 12:57 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا سے سی آر پی ایف اہلکار سمیت سات مزید افراد کی موت ہوگئی ہے اور اس طرح جموں و کشمیر میں اموات کی کل تعداد 359 ہوگئی۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ فوت شدہ سات مریضوں میں شیو پورہ سرینگر کی ایک 75 سالہ خاتون بٹہ مالو سرینگر کا 72 سالہ شخص، 198 بٹالین کا ایک 55 سالہ سی آر پی ایف اہلکار ، کیگام شوپیان کی ایک 66 سالہ خاتون، ہمہمہ بڈگام کا ایک 55 سالہ شخص، دلینہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ خاتون اور کیری بارہمولہ کا ایک 75 سالہ شخص شامل ہیں۔

سکمز صورہ اسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شیو پورہ سرینگر کی ایک 75 سالہ خاتون جس کو 26 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جمعرات کی صبح اس کی موت ہوگئی۔'

یہ بھی پڑھیں

قرنطینہ اور آئسولیشن نظام کے ضوابط میں لائی گئی ہے تبدیلی

انہوں نے مزید کہا کہ بٹہ مالو سرینگر کا ایک 72 سالہ شخص جسے 21 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جمعرات کو بھی اس کا انتقال ہوگیا۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ 198 بٹالین کا ایک سی آر پی ایف اہلکار کو27 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم جمعرات کے روز اس کی موت ہوگئی۔

سی ڈی ہسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کیگام شوپیاں کی ایک 66 سالہ خاتون جسے 26 جولائی کو داخل کرایا گیا تھا ، جمعرات کے روز اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمہمہ بڈگام کا ایک 58 سالہ شخص کو جولائی کو داخل کیا گیا تھا ، جمعرات کو وہ فوت ہوگیا۔

جی ایم سی بارہمولہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دلینہ بارہمولہ کا ایک 70 سالہ شخص جسے 26 جولائی کو نمونیا کے ساتھ داخل کرایا گیا تھا بدھ کی شام اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیری بارہمولہ کا ایک 75 سالہ شخص کو 28 جولائی کو داخل کیا گیا تھا بدھ کی شام کو اس کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.