پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہال نامی علاقے میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مفت طبی کیمپ میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ میڈیکل کیمپ میں آس پاس کے گاوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔ انہوں نے طبی جانچ وغیرہ کرائی۔
سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی جانب سے منعقدہ مفت طبی کیمپ میں مقامی باشندوں کی طبی جانچ کا اہتمام کیا گیا اس کے علاوہ ان کے درمیان مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔مڈیکل کیمپ کے دوران اسکولی بچوں کی بھی طبی جانچ کی گئی۔سی آر پی ایف 183 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے مستحق افراد کی ملی امداد بھی کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کہ اس میڈیکل کیمپ میں بیمار کا بہترین ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اور یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔ سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے مقامی باشندوں کو مفید مشوفرے بھی دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:LG visits Baramulla ایل جی منوج سنہا نے بارہمولہ میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
اس موقع پر سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر آر ڈی جینی انال نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے اعلی افسران کی ہدایت پر اج ہم نے یہاں پر مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جس میں علاقے کے لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔طبی کیمپ کا انعقاد ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر لوگوں کو صحت کے بنیادی مسئلہ کا سامنا رہتا اور جو لوگوں غریب کی زندگی بسر کرتے ہیں۔