ETV Bharat / state

خراب موسم سے پولی نیشن کے عمل میں خلل - کاشتکار پریشانی میں مبتلا

وادی کشمیر میں مسلسل موسم خراب رہنے کی وجہ سے سیب کے پُولن مُرجھا گئے ہیں جس کی وجہ سے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

خراب موسم سے پولی نیشن کے عمل میں پڑا خلل، کاشتکار پریشان

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 11:39 PM IST

ماہ اپریل میں پھل دار درختوں خاص کر سیب کے باغات میں شگوفہ پھوٹ پڑتے ہیں۔اس موسم میں پولی نیشن کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران کھلی دھوپ اور موسم کا خوشگوار ہونا کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے..

خراب موسم سے پولی نیشن کے عمل میں پڑا خلل، کاشتکار پریشان

تاکہ پولی نیشن کا عمل احسن طریقہ سے مکمل ہو سکے۔ تاہم موسم مسلسل ابر آلود رہنے اور غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے پولی نیشن کے عمل میں خلل پڑا جس کے نتیجہ میں اکثر میوہ باغات کے پُولن پختہ ہونے سے قبل مُرجھا گئے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے میوہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی نامساعد حالات کی وجہ سے کافی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ تاہم وہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ رواں برس اچھی فصل ہوگی

جس سے وہ پچھلے نقصان کی بھرپائی کر پائیں گے۔تاہم (پولن) شگوفوں کے مرجھانے کی وجہ سے وہ تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔انہوں نے محکمہ باغبانی سے توجہ مبذول کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.