ETV Bharat / state

Specially Abled Cricket Tournament اننت ناگ میں نابینا افراد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے بینر تلے محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے اشتراک سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں جسمانی طور معذور افراد کی کئی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ Disabled Cricket Tournament in anantnag kashmir

اننت ناگ میں نابینا افراد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 1:20 PM IST

اننت ناگ میں نابینا افراد کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور گورنمنٹ ڈگری کالج کے اشتراک سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جسمانی طور معذور افراد کی کئی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس موقعے پر جسمانی طور معذور افراد کے ساتھ ساتھ کالج انتظامیہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور سوشل ویلفیئر کے عہدیداروں نے عہد کیا کہ ہم نشے سے دور رہیں گے اور نوجوانوں کو بھی تاکید کریں گے کہ وہ بھی اس بری لت سے دور رہیں اور مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل نے نوجوانوں سے کہا کہ اگر جسمانی طور ناخیز نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں دلچسپی لے رہے ہیں تو تندرست نوجوان کیوں نہیں ،لہذا یہ ان نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں جو تندرست ہونے کے باوجود بھی منشیات کی بری لت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس دوران کالج کے پرنسپل،محکمہ سوشل ویلفئر کے ضلع افسر ساوتھ کشمیر ہینڈی کیپس ایسوسی ایشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد منشیات کے عادی نوجوانوں کے تئیں بیداری کرنا ہے تاکہ نوجوان منشیات کی بری صحبت کو ترک کرکے کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔

یہ بھی پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

کالج کے پرنسپل نے کہا کہ لیکچررس کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ کلاسز کے دوران طلباء کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دی جاتی ہے اور انہیں اس بری چیز سے دور رہنے کی تاکید کی جاتی یے ۔۔وہیں وقتا فوقتا منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.