منظور کے حوصلے کو سلام
یہ ورزش یا کوئی جم سنٹر نہیں ہے بلکہ یہ سکمز میڈیکل کالج اہسپتال بمنہ سرینگر کا کووڈ وارڈ ہے۔ان مریضوں کو اس انداز سے وارڈ میں ورزش کروانے والے شخص منظور احمد یے ۔جو جموں و کشمیر پولیس میں بحثیت ڈرائیور کام کررہا ہے۔
منظور کے حوصلہ کو سلام
منظور احمد جب سے اس اہسپتال میں خود کورونا وائرس مثبت ہوکر آیا تب سے لے کے یہ نہ صرف وارڈ میں موجود کووڈ مریضوں کو حوصلہ دیتا رہا ہے بلکہ انہیں اسی طرح روزانہ ورزش بھی کرواتا رہا ہے۔
منطور کی اس پہل سے وارڈ میں کورونا سے چھائی ہوئی اداسی دھیرے دھیرے خوشیوں میں تبدیل ہوگی۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ اہسپتال میں آنے سے پہلے وہ اس مہلک وائرس کے خطرات اور خدشات سے کافی مایوس اور پریشان مبتلا ہوگئے تھے لیکن منظور کی آمد سے نہ صرف انہیں کورونا سے لڑنے کا حوصلہ ملا بلکہ زندگی کی ایک نئی کرن بھی نظر آنے لگی
اہسپتال میں اگچہ کئی مریض صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں تاہم وہاں بھی وہ منظور کے حوصلے اور جزبے کے ساتھ ساتھ اہسپتال میں موجود سہولیات ، ڈاکڑ صاحبان اور دیگر عملے کی خدمات کو نہیں بھول رہے ہیں ۔
وارڈ میں ورزش ہی نہیں بلکہ منظور احمد ہر ایک مریض کی مدد کے لیے پیش پیش رہتا تھا ۔دو دن قبل منظور اہسپتال سے صحت یاب ہوکر رخصت بھی ہوگیا ہے مگر اہسپتال کے زمہ داران بھی اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے جسمانی تندرستی کے علاوہ مقوی غذا کی بھی ضرورت ہے۔
اس مہلک مرض کے بچاؤ کے لیے کوئی بھی دوا یا ویکسین ابھی تک وجود میں نہیں میں لائی جاسکی ہے ۔ایسے میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس سے فی الحال ہمت اور حوصلے سے ہی کام لے کر مقابلہ کیا سکتا ہے ۔