ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے مزید تین افراد کی موت

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے 104 اموات ہو چکی ہے جن میں وادی کشمیر سے 92 اور جموں سے 12 افراد اس وبا سے فوت ہوچکے ہے-

سرینگر: کورونا سے 50 سالہ خاتون کی موت
سرینگر: کورونا سے 50 سالہ خاتون کی موت
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 9:53 AM IST

Updated : Jul 1, 2020, 11:35 AM IST

وادی کشمیر میں آج صبح سے تین افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے ۔

آج الصبح جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عید گاہ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون کی سکمز صورہ ہسپتال میں موت واقع ہوئی ہے۔

اس کے بعد حکام نے بتایا کہ مزید دو کووڈ مثبت مریضوں کا سی ڈی اسپتال میں انتقال ہوگیا اور اس طرح جموں و کشمیر میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سی ڈی اسپتال میں فوت ہونے والے دو مریضوں میں سوپور کا ایک 75 سالہ شخص اور اننت ناگ ضلع کے بجبہارہ علاقہ کا ایک 80 سالہ شخص شامل ہے۔

سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ دونوں مریض سانس کی بیماری اور دیگر بیماریوں کے علاوہ نمونیا میں مبتلا تھے۔

سکمز ہسپتال کے کووڈ 19 نوڈل افسر جی این یتو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ خاتون دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور انکو 19 جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا-

فوت شدہ افراد میں وادی کشمیر سے 92 جبکہ جموں خطے سے 12 ہیں-جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 104 پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے مبتلا مریضوں کی تعداد 7000 سے زیادہ ہے۔

اس سے متعلق دیگر خبریں:

نوجوان کی موت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے؟

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 100 پہنچ گئی

Last Updated : Jul 1, 2020, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.